سام سنگ نے گلیکسی نوٹ7 ریفریشڈ ورژن لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

 

کورین (آنلائن ویب نیوز) سام سنگ نوٹ7 کے ریفربشڈ ورژن کو جولائی 2017 کے شروع میں لانچ کیا جائے گا۔کورین میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کے سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 ایف ای (Galaxy Note FE) کو اب 30 جون کے بجائے ایک ہفتے بعد جولائی کے پھلے ھفتے میں لانچ کیا جائے گا۔ یہ فیبلٹ اب 7 جولائی کو فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔

بتایا جا رہا ہے کے جنوبی کوریا میں اس ڈیوائس کی قیمت 620 آمریکی ڈالر ہے۔ جبکہ فون کے لانچ میں تاخیر کی ایک وجہ فروخت کے لیے پیش کیےجانے والے فونز کی تعداد میں اضافہ بھی ھو سکتا ہے ۔جبکہ پہلے سام سنگ نے ڈیڑھ لاکھ ڈیوائسز پیش کرنے کا اعلان بہی کیا تہا ۔

جبکہ اب سام سنگ ساڑھے چار لاکھ ڈیوائسز فروخت کےلیے پیش کر رہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس ڈیوائس کو مزید پرکشش اور بہترین بنانے کےلیے سام سنگ نے اس میں بکس بی ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو بھی شامل کیاہے .

لیکن سام سنگ کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اس میں بکس بی کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ اس حوالے سے سام سنگ کا کہنا ہے کہ وہ اس فیبلٹ کو باریک بینی کئی جائزہ لے رہے ہیں اورنئے طریقوں سے بہتر بنا رہے ہیں، تاکہ یہ صارفین کی توقع پر پورا اترے۔

سام سنگ گلیکسی نوٹ ایف سی کو باضابطہ طور پر امریکا میں متعارف نہیں کرایا جائے گا۔ جنوبی کوریا کے بعد اسے دوسرے ممالک میں لانچ کیا جائے گا۔

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *